ڈی ایس پیز کو مشکلات حالات میں بہتر فرائض انجام دینے پر زور

   

ٹرینی ڈی ایس پیز کی پاسنگ آوٹ پریڈ ، وزیر داخلہ اے پی و ڈی جی پی کا خطاب
حیدرآباد /16 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) ڈپٹی چیف منسٹر آندھراپردیش برائے امور داخلہ شریمتی ایم سچریتا نے فرائض کی انجام دہی میں خواہ کتنی ہی روکاوٹیں و مشکلات پیش کیوں نہ آئیں ۔ عوامی مسائل کی یکسوئی کیلئے ہمیشہ ان عوام کا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے مکمل تحفظ فراہم کرنے کیلئے کوشاں رہنے عہدیداروں بالخصوص ٹریننگ مکمل کرنے والے ٹرینی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس آف پولیس پر زور دیا ۔ آج سال 2018 بیاچ سے تعلق رکھنے والے ٹرینی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ( ڈی ایس پی ) کی منگل گیری میں آندھراپردیش اسپیشل پولیس کی چھٹویں بٹالین کے پریڈ گراؤنڈ میں پاسنگ آوٹ پریڈ کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب کے موقع پر انہوں نے ٹرینی ڈی ایس پیز کے گارڈ آف آنر کی سلامی لی ۔ اس تقریب میں ڈائرکٹر جنرل آف پولیس گوتم سوانگ بھی شریک تھے ۔ مسٹر سنجئے انسپکٹر جنرل آف پولیس ٹریننگ کی قیادت میں دکشنت پریڈ عہدیداروں کی سلامی لی ۔ گذشتہ ایک سال کے دوران اننت پور میں واقع پولیس ٹریننگ کالج میں سچریتا نے 25 ڈی ایس پیز رتبہ کے حامل عہدیداروں میں 11 خاتون ڈی ایس پیز کی موجودگی پر مسرت کا اظہار کیا ۔ علاوہ ا زیں ملک میں درانداز ہونے والے دہشت گردوں کے ساتھ بھی سختی کے ساتھ نمٹتے ہوئے اپنے آہنی پنجہ سے کچل ڈالنے کی ممکنہ کوشش کرنے کی بھی ہدایات دیں ۔ ڈائرکٹر جنرل آف پولیس نے اپنے نئے ٹریننگ مکمل کرنے والے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کیڈٹس کو مبارکباد پیش کی اور ایک سالہ ٹریننگ کے دوران جن چار اہم امور ( موضوعات ) کے تعلق سے واضح کیا گیا ۔ اس کی بنیاد پر انصاف کے حصول کیلئے رجوع ہونے والے افراد کے ساتھ مکمل انصاف کرنے کے اقدامات کئے جانے چاہئے ۔ ڈی جی پی نے مزید کہا کہ پولیس فرائض کی انجام دہی کے دوران متعدد سوالات کا سامنا کرنے کیلئے ہر لحاظ سے اپنے آپ کو تیار کر لینا چاہئے اور دیانتداری و فرض شناسی کے سا تھ اپنے ذمہ دارانہ فرائض کی انجام دہی کو یقینی بنانے کے ا قدامات کریں ۔