ڈی ایس پیز کے تبادلےڈی جی پی کے احکامات

   

حیدرآباد : /21 جولائی (سیاست نیوز) ڈائرکٹر جنرل پولیس تلنگانہ انجنی کمار نے جمعہ کو ریاست کے 25 ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے تبادلے عمل میں لائے ۔ کے شیوارام ریڈی کو اے سی پی یادادری رچہ کونڈہ ، کے روی کمار کو اے سی پی گاندھی نگر ، این بی رتنم کو اے سی پی ٹریفک II ، وائی وینکٹیشور راؤ کو اے سی پی ایس آر نگر ، مسٹر حسیب اللہ کو اے سی پی ای او ڈبلیو سائبر آباد ، جی رمیش کو اے سی پی چھتری ناکہ ، ڈی وینکنا نائک اے سی پی اسپیشل آپریشن ٹیم رچہ کونڈہ کو اے سی پی سعیدآباد مقرر کیا گیا ہے ۔ اسی طرح کے منوج کمار کو اے سی پی چندرائن گٹہ ، کے پورنا چندر راؤ کو اے سی پی سکریٹریٹ سیکوریٹی مقرر کرتے ہوئے احکامات جاری کئے گئے ۔