ڈی ایس پی بانسواڑہ کی عیدالاضحی سے متعلق ہدایات

   

بانسواڑہ ۔ پولیس ڈی ایس پی دامودھر ریڈی کی جانب سے مسلمانوں کو عیدالاضحی کی پیشگی مبارکباد پیش کی ۔ ڈی ایس پی پولیس بانسواڑہ دامودھر ریڈی نے عیدالاضحی کے موقع پر قربانی پر انہوں نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بیل اور بکروں کی قربانی پر زیادا توجہ دیں اور گائے کی قربانی نہ دیں ۔ اس طرح سے حکومت کا اعلان بھی ہے کہ گائے کی قربانی پر قانونی کارروائی کی جائے گی ۔ ڈی ایس پی نے کہا کہ اگر کسی شخص کی جانب سے گائے کی قربانی دی جانے کی اطلاع اور گائیوں کو ایک مقام سے دوسرے مقیام منتقل کرنے یا فروخ٭ت کرنے پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی ۔ انہوں نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے قربانی کے موقع پر اپنے مکانات اور اطراف و اکناف صاف صفائی کا خاص خیال رکھیں ۔ اپنے ہی گھروں میں جانوروں کو ذبیح کریں اور عیدینے کے موقع پر مبارکباد کیلئے کئی افراد سے ملاقات ہوتی ہے ۔ اس وقت سماجی فاصلہ برقرار رکھیں ۔ ماسک کا استعمال کریں تاکہ کورونا وائرس جیسی بیماری سے نجات حاصل ہوسکے ۔ ڈی ایس پی دامودھر ریڈی نے تمام مذہب کے بھائیوں سے اپیل کی ہے کہ سب مل کر ایک دوسرے مسلمانوں کو عید کی مبارکباد دیں اور انہوں نے دوسرے ہندو بھائیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ قانون کو ہاتھ میں نہ لیتے ہوئے مسلمانوں کو تنگ نہ کریں گائے کی منتقلی ہو یا گائے کسی قربانی دینے کی اطلاع پولیس میں دی جائے ۔

سیوک سوسائٹی کی ذیلی کمیٹی کی تشکیل
سدی پیٹ ۔ تلنگانہ سیوک سوسائٹی کے بانی و کنوینر محمد فیاض الدین نے ضلع کی سطح پر ایک کمیٹی تشکیل دی ہے ۔ جس میں محمد فریدالدین صدر محمد یوسف الدین جرنلسٹ نائب صدر محمد احمد ٹیکنکل انچارج ، محمد شفیع الدین اور پی آر او کی حیثیت سے محمد ساجد جرنلسٹ کو نامزد کیا گیا ہے ۔ تلنگانہ سیوک سوسائٹی ، انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ایک دوسرے کی مدد کرنے اور دیگر فلاحی کاموں کی انجام دہی کیلئے قائم کی گئی ہے ۔