ڈی ایس پی کا چولہ پہن کر روزگار فراہمی کا جھانسہ

   

نقلی پولیس عہدیدارکے مبینہ حکمراں جماعت سے تعلقات پر کئی شکوک و شبہات، کاماریڈی میں ہلچل

کاماریڈی : اپنے آپ کو پولیس ڈی ایس پی ظاہر کرتے ہوئے بیروزگار نوجوانوں کو پبلک سرویس کمیشن کے ذریعہ ملازمت فراہم کرنے کا جھانسہ دلاتے ہوئے بیروزگار نوجوانوں سے لاکھوں روپئے وصول کرنے والے ایک نقلی ڈی ایس پی این سوامی کو پولیس کاماریڈی نے گرفتار کرتے ہوئے ریمانڈ پر دے دیا ۔ تفصیلات کے بموجب کاماریڈی ضلع کے بی بی پیٹ منڈل کے تجال پور سے تعلق رکھنے والے این سوامی اپنے آپ کو پولیس ڈی ایس پی ظاہر کرتے ہوئے یونیفارم پہن کر دھاندلیاں کرنا شروع کی اس نے یونیفارم کے علاوہ نقلی شناختی کارڈ اور اپنی گاڑی کو پولیس کی گاڑی کی شکل دی اور عوام میں اس بات کو ظاہر کیا کہ پولیس کی ملازمت کررہا ہے حالانکہ یہ شخص انٹرمیڈیٹ بھی پاس نہیں ہے لیکن عوام کو اس بات کابھروسہ دلایا کہ پولیس کی ملازمت کررہا ہوں اور اپنی ایک ٹیم تیار کی ٹیم کے ذریعہ کریم نگر ، سرسلہ ، سدی پیٹ ، نظام آباد ، میدک کے اضلاع میں اپنی ٹیم کے ذریعہ تقریباً20 بیروزگار نوجوانوں کے پاس 5تا 10لاکھ روپئے وصول کیا اور اپنی ٹیم کو لیکر ریت کے ٹراکٹرس اور ٹپروں کو روکتے ہوئے پیسے وصول کرنا بھی اور گاڑیوں کی تلاشی لینا کرنا شروع کیا اور چند افراد کے پاس ہائوزنگ لون دلانے کا بھی ارادہ ظاہر کیا اورمتاثرہ افراد کو اس بات کا بھی تیقن دیا کہ پبلک سرویس کمیشن میں میرے دوست احباب ملازمت کررہے ہیں اور ان کے ذریعہ یقینی طور پر ملازمت فراہم کی جائے گی ۔ متاثرہ افراد کو اس پر شک ہونا شروع ہو اتو حیدرآباد پبلک سرویس کمیشن آفس پہنچ کر اس کے بارے میں دریافت کرتے ہوئے اس کیخلاف شکایت کی جس پر بیگم بازار پولیس اسٹیشن میں اس کیخلاف شکایت کرنے پر بیگم بازار پولیس کاماریڈی پہنچ کر اس کے بارے میں دریافت کرتے ہوئے تین دنوں سے بی بی پیٹ میں مقیم کی ہوئی تھی اور کل رات اسے تحویل میں لیکر پوچھ تاچھ کرنا شروع کیا ۔ این سوامی کو برسراقتدار جماعت کے قائدین سے بھی گہرے تعلقات تھے جس کی وجہ سے کئی شک و شبہات ظاہر کئے جارہے ہیں ۔ این سوامی کی گرفتاری کے بعد اس علاقہ میں ہلچل پیدا ہوگئی۔