چینائی: تمل ناڈو میں حزب اختلاف دروڑ مونیترا کزگم (ڈی ایم کے ) کی زیرقیادت سیکولر پروگریسیو الائنس نے مرکزی حکومت کے ذریعہ نافذ کیے جانے والے تین زرعی قوانین کومنسوخ کرنے کے مطالبے کے لئے دہلی میں مظاہرین کسانوں کی حمایت میں جمعہ کو ایک دن کی بھوک ہڑتال کی۔ڈی ایم کے اور اس کے اتحادیوں نے آج چنئی میں ولّوور کوٹم کے سامنے بھوک ہڑتال کی۔ ڈی ایم کے صدر ایم کے اسٹالن کی قیادت میں ان کے اتحادی کانگریس، سی پی آئی، سی پی ایم، ایم ڈی ایم کے ، آئی جے کے ، وی کے سی اور دیگر جماعتوں کے رہنماوں نے ایک روزہ بھوک ہڑتال کی۔
