ڈی ایم کے حکومت تمام انتخابی وعدوں کو پورا کرے گی:اسٹالن

   

چینائی : تملناڈو کے وزیراعلی ایم کے اسٹالن نے کہاکہ پارٹی نے انتخابی منشور میں جو وعدے کئے تھے انہیں پورا کیا جائے گا۔اسٹالن نے پیر کو اسمبلی میں عام اور زراعت بجٹ پر بحث کے دوران اپوزیشن اے آئی اے ڈی ایم کے کے رکن آر بی ادے کمار کے اس بیان پر کہ ڈی ایم کے حکومت نے انتخابی وعدوں کو پورا نہیں کیا، پر وضاحت دیتے ہوئے کہاکہ ان کی حکومت ان تمام وعدوں کو پورا کرے گی جن کا ذکر منشور میں کیا گیا تھا۔ اسٹالن نے کہا کہ تمام انتخابی وعدوں کو پورا کیا جائے گا اور ا س سے پہلے بھی سابقہ اے آئی اے ڈی ایم کے حکومت نے کئی وعدے کئے تھے لیکن کچھ کو پورا نہیں کیا گیا۔ اسٹالن نے کہاکہ اے آئی اے ڈی ایم کے نے دس برس کی اپنی حکومت کی مدت کار میں صرف کچھ وعدے پورے کئے تھے ۔ انہوں نے کہاکہ اے آئی اے ڈی ایم کے حکومت نے مفت موبائل فون، مونو ریل کی شروعات، ایون دودھ میں کمی جیسے کئی وعدے کئے تھے لیکن انہیں اب تک پورا نہیں کیا گیا ہے ۔ڈی ایم کے کے فصل لون اور زیورات لون معافی وعدے پر مسٹر ادے کمار کی بات کا جواب دیتے ہوئے مسٹر اسٹالن نے کہاکہ گولڈ لون اور کسانوں کے لون کے التزامات میں کچھ تضادات تھے اور انہیں دور کئے جانے کے بعد ہی ان قرضوں کو معاف کیا جائے گا۔وزیراعلی نے کہاکہ کوآپریٹیو محکمہ کے وزیر اس سمت میں کام کررہے ہیں اور ایوان میں کوآپریٹیو محکمہ کے لئے گرانٹس کے مطالبات پر بحث کے دوران وہ اس کا جواب دیں گے اور قرض معافی کا اعلان بھی کریں گے ۔