ڈی ایم کے رکن پارلیمنٹ آنند کے ٹھکانوں پرای ڈی کا چھاپہ

   

چینائی: ای ڈی کے اہلکاروں نے جمعہ کو تمل ناڈو کے ویلور سے دراوڑ منیترا کزگم (ڈی ایم کے ) کے ایم پی کتھیر آنند کی رہائش گاہ سمیت چار مقامات پر چھاپے مارے ۔آنند حکمراں ڈی ایم کے کے جنرل سکریٹری اور ریاستی وسائل کے وزیر دورائموروگن کے بیٹے ہیں۔ تلاشی کے وقت آنند اور ان کا خاندان کٹپاڈی میں اپنی رہائش گاہ پر موجود نہیں تھا۔ ای ڈی افسران کے ساتھ سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے اہلکار بھی تھے۔