ڈی ایم کے لیڈر انبازگھن چل بسے

   

چینائی 7 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) ڈی ایم کے کے سینئر لیڈر کے انبازگھن کا مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ پارٹی نے یہ بات بتائی ۔ 97 سالہ انباز گھن ڈی ایم کے کے سینئر ترین لیڈر تھے اور وہ پارٹی کے بانی ایم کروناندھی کے انتہائی قریبی رفیق سمجھے جاتے تھے ۔ کچھ وقت سے وہ علیل تھے ۔ انہیں24 فبروری کو اپولو ہاسپٹل میں شریک کیا گیا تھا ۔ وہ 9 مرتبہ رکن اسمبلی رہے اور 43 سال تک پارٹی جنرل سکریٹری رہے ۔ وہ علالت کی وجہ سے کچھ عرصہ سے سرگرم سیاست سے دور تھے ۔ اسٹالن نے ایک بیان میں کہا کہ کل رات ایک بجے ان کا انتقال ہوگا ۔ ڈی ایم کے کے تمام پروگرامس کو ایک ہفتے کیلئے ملتوی کردیا گیا ہے ۔