دراویڈا منیترا کاجگام (ڈی ایم کے) نے بدھ کے روز سپریم کورٹ میں ایک نئی درخواست دائر کی جس میں تاملناڈو ریاستی بلدیاتی انتخابات کے نوٹیفیکیشن کو روکنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
انتخابات دو مراحل میں 27 اور 30 دسمبر 2019 کو ہونے والے ہیں اور ووٹوں کی گنتی 2 جنوری 2020 کو ہوگی۔اس ضمن میں نوٹیفکیشن 2 دسمبر کو جاری کیا گیا تھا۔
یہ درخواست سی آر جیاسوکن نے اپیکس عدالت کے روبرو دائر کی تھی جس میں تاملناڈو اسٹیٹ کے بلدیاتی انتخابات کے نوٹیفیکیشن کو روکنے کی ہدایت کی گئی تھی۔
درخواست گزار نے ہدایت طلب کی تھی کہ 02 دسمبر 2019 کو تمل ناڈو اسٹیٹ الیکشن کمیشن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کو ختم کیا جائے۔
ڈی ایم کے کی جانب سے دائر کی گئی اس معاملے میں ایک اور درخواست بھی اپیکس کورٹ کے سامنے زیر التوا ہے اور اس کی سماعت 5 دسمبر کو ہونے والی ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لئے تامل ناڈو میں ابھی تک حد بندی کے لئے ضروری رسمی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔
(سیاست نیوز)