ڈی ایم کے کا مرکز پر ریاستی زبانوں کو نظرانداز کرنے کا الزام

   

چنئی: چہارشنبہ کے روز تمل ناڈو میں حکمران دراوڑ منیترا کزگم (ڈی ایم کے) نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی زیر قیادت مرکزی حکومت پر تامل سمیت دیگر ریاستی زبانوں کو نظر انداز کرنے کا الزام لگایا۔. اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے ہندی مہینہ اور ہفتہ منانے پر مرکز کو تنقید کا نشانہ بنایا۔.پارٹی نے اپنے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر 2026 کے اسمبلی انتخابات کے لیے مہم شروع کریں اور لوگوں کو اہم اسکیموں اور وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن کی بصیرت انگیز قیادت کے بارے میں بتائیں۔سرکاری بسوں میں خواتین کے لیے مفت سفرکلائگنر اسکیم کے تحت خواتین کو ہر ماہ 1000روپے کی مالی امداد ڈی ایم کے حکومت کی بڑی اسکیموں میں شامل ہیں۔ڈی ایم کے نے وزیر اعلیٰ اور پارٹی صدر ایم کے اسٹالن کی زیر صدارت اپنے اعلیٰ سطحی اجلاس میں بھی مرکزی حکومت کو ذات پات کی مردم شماری میں ‘تاخیر پر نشانہ بنایا۔حکمران جماعت نے مجوزہ وقف ترمیمی بل پر مرکز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ اقلیتوں کے حقوق چھیننے کے مترادف ہے۔