ڈی ایچ ایف ایل پروموٹرس اور دیگر 21 کیخلاف کارروائی

,

   

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر مقدمہ ، لکژری کاریں ضبط ، آئی پی ایس عہدیدار نے مدد کی تھی

نئی دہلی 10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے ڈی ایچ ایف ایل کے پرموٹرس اور دیگر 21 کے خلاف لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے اور اپنے فارم ہاؤز میں تفریح منانے کی پاداش میں کارروائی کی ہے۔
DHFL
پرموٹرس کپل اور دھیرج وادھوان نے مہاراشٹرا کے مہا بلیشور میں اپنے فارم ہاؤز پہونچنے کے لئے امتناعی احکام اور لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کی۔ آئی پی ایس آفیسر امیتابھ گپتا نے اِن لوگوں کو لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے میں مدد کی تھی جنھیں رخصت پر جانے کی اجازت دی گئی ہے۔ آئی پی ایس آفیسر نے ممبئی سے سفر کرنے کی اجازت کا مکتوب جاری کیا تھا۔ مہاراشٹرا کے وزیرداخلہ انیل دیشمکھ نے کہاکہ اِس واقعہ کی تحقیقات کی جائے گی۔ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے اِن کے فارم ہاؤز سے 5 لکژری کاریں ضبط کی ہیں۔ انسداد منی لانڈرنگ قانون کے تحت بھی اِن کے خلاف کارروائی کی گئی۔ ضبط شدہ گاڑیوں میں 2 رینج روور اور 3 ٹوئٹا فرچونر کاریں ہیں۔ کپل وادھوان اپنی ملکیت کے اداروں آر کے ڈبلیو کنسٹرکشن فسیلیٹی مینجمنٹ پرائیوٹ لمیٹیڈ اور دیگر دوسری کمپنی گولڈن بیچ پرائیوٹ لمیٹیڈ کے تحت بتایا جاتا ہے کہ دوبئی کے انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم اور اُس کے مددگار اقبال مرچی سے بھی رابطہ رکھے ہوئے تھے۔