ڈی ایچ ایف ایل کے اکاؤنٹ میں 3,688.58 کروڑ روپئے کی دھوکہ دہی

   

چندی گڑھ۔ پنجاب نیشنل بینک میں جمعرات کو آر بی آئی کو بتایا کہ دیوان ہاؤزنگ فینانس لمیٹیڈ (ڈی ایچ ایف ایل) کے این پی اے اکاؤنٹ میں 3,688.58 کروڑ روپئے کی دھوکہ دہی ہوئی ہے۔گزشتہ سال نومبر میں ریزرو بینک نے مشکل حالات کا شکار ڈی ایچ ایف ایل کو دیوالیہ کی کارروائی کی ہدایت دی تھی۔ اس طرح وہ پہلی فینانشیل سرویس کمپنی تھی جو امکانی قرضوں کے مسئلہ کی یکسوئی کیلئے این سی ایل ٹی کے تحت آئی تھی۔