ڈی ایڈ ، دوسرے سال بیاچ کے امتحانات

   

حیدرآباد ۔ /17 ستمبر (سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ میں سال 2017-2019 ڈی ایڈ بیاچ کے دوسرے سال سے تعلق رکھنے والے سکنڈ ایر میں زیرتعلیم طلباء و طالبات کیلئے دوسرے سال کے امتحانات جاریہ ماہ /27 ستمبر تا /4 اکٹوبر تک یعنی /27 ، /28 اور /30 ستمبر کے علاوہ یکم اکٹوبر ، /3 اکٹوبر اور /4 اکٹوبر تک منعقد ہوں گے ۔ ڈائرکٹر ریاستی سرکاری امتحانی شعبہ مسٹر اے سباریڈی نے یہ بات بتائی اور کہا کہ سابقہ فیل ہونے والے امیدواروں سے متعلق بیاچ کے ناکام امیدواروں کیلئے بھی امتحانی شیڈول یہی رہے گا ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جاریہ ماہ /23 ستمبر کو منعقد کئے جانے والے پیرنٹس مانیٹرنگ کمیٹی انتخابات کے پیش نظر /23 ستمبر سے ہی منعقد ہونے والے امتحانات کو ملتوی کرکے نظرثانی شدہ امتحانی ٹائم ٹیبل جاری کیا گیا ۔ مسٹر سباریڈی نے ڈی ایڈ 2017-2019 ء سے متعلق دوسرے سال کے طلباء سے اپنے امتحانی نظرثانی شدہ ٹائم ٹیبل کے لحاظ سے امتحانات میں شرکت کرنے کی پرزور خواہش کی ہے ۔