میدک ۔31 ڈسمبر ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) پرنسپل ڈائیٹ میدک ایس رمیش بابو نے کہاکہ D.ELED اور DPSE کے ایسے امیدوار جو ڈیٹ 2024 میں داخلہ کا امتحان لکھ چکے ہیں جنھیں مرحلہ اولیٰ اور مرحلہ دوم میں ویب آپشن دینے کے بعد بھی داخلہ کا موقع نہیں مل سکا ۔ ایسے امیدواروں کے لئے پھر ایک بار 02-01-2025 تا 04-01-2025 تک Deset.edse.telangana.gov.in پر ویب آپشن دینے کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔ اور ایسے امیدوار 09-01-2025 تا 13-01-2025 تک الاٹمنٹ کی کاپی حاصل کرتے ہوئے اپنے اصل اسنادات کے ساتھ متعلقہ کالج سے رجوع ہوسکتے ہیں ۔