ڈی ایڈ کالجس کو مسلمہ موقف تجدید کیلئے تتکال اسکیم

   

حیدرآباد 23 اپریل (سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ میں دو سالہ ڈی ایڈ کورسیس چلائے جانے والے پرائیوٹ ڈی ایڈ کالجوں کے مسلمہ موقف کی تجدید (رینیول) کروانے کے لئے تلنگانہ ریاستی ایس سی ای آر ٹی نے تتکال اسکیم کے تحت ایک اور موقع فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈائرکٹر تلنگانہ ریاستی ایس سی ای آر ٹی مدھو سدن راؤ نے یہ بات بتائی اور کہاکہ پانچ ہزار روپئے جرمانے کے ساتھ تتکال اسکیم کے تحت تجدید کروانے کے لئے درخواستیں 25 اپریل تک داخل کی جاسکتی ہیں اور دس ہزار روپئے جرمانہ کے ساتھ 26 تا 28 اپریل تک فیس ادا کرکے درخواستیں داخل کئے جاسکتے ہیں۔