نظام آباد ۔2 اپریل ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس میں ہوئی دھاندلیوں کے بارے میں اے سی بی کے عہدیداروں کی جانب سے تحقیقات کیے جانے کی اطلاع ہے ۔باوثوق ذرائع سے ملی اطلاع کی مطابق ایک اساتذہ تنظیم نے متعلقہ محکمے کے اعلیٰ عہدیدار کے رویہ کے خلاف حیدرآباد میں تحقیقاتی ادارے کے مرکزی دفتر میں مختلف ثبوتوں کے ساتھ شکایت درج کروائی ہے۔ اس معاملے کی مکمل تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کرنے کے احکامات ادارے کے اعلیٰ عہدیدار نے ضلع اعلی عہدداروں کو احکامات جاری کیے ہیں۔اس پس منظر میں اے سی بی کے عہدیدار ڈی ای او کے دفتر پہنچ کر تفصیلات حاصل کرنے کی اطلاع ملی ہے۔ سوالات یہ اُٹھ رہے ہیں کہ عدالت میں کیس کا سامنا کرنے والوں کو بیرون ملک جانے کے لیے این او سی کیوں دی گئی؟ جنوری 2023 سے 6 نومبر تک معطل اور بحال کیے گئے اساتذہ کی تفصیلات کیا ہیں؟ کے جی بی ویز میں تقرور شدہ، اساتذہ کے تبادلے، ترقیات، اساتذہ کی تنظیموں، نجی اسکولوں کو دی گئی اجازتوں کے بارے میں ثبوت حاصل ہونے پر ان میں ہوئی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔باوجود اس میںچند افراد اس بارے میں ڈی ای او اشوک کے علم میں نہ لانے اور اسے باہر ظاہر نہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ڈی ای او اشوک نے واضح کیا کہ تحقیقاتی ادارے کے کسی بھی افسر نے ان سے رابطہ نہیں کیا اور انہیں اس معاملے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔