ڈی ای ای سیٹ 2020 کا 4 اکٹوبر کو انعقاد

   

حیدرآباد۔ ڈپلوما ایلیمنٹری ایجوکیشن کامن انٹرنس ٹسٹ ( ڈی ای ای سیٹ ) 2020 کا کمپیوٹر موڈ پر 4 اکٹوبر کو انعقاد عمل میں آئیگا ۔ انٹرنس امتحان دو شفٹ میں منعقد ہوگا ۔ پہلی شفٹ تلگو میڈیم کی صبح 10 بجے سے 12 بجے دو پہر تک اور دوسری شفٹ انگلش و اردو میڈیم کی سہ پہر 3 بجے سے شام 5 بجے تک منعقد ہوگی ۔ ڈی ای ای سیٹ کا انعقاد دو سالہ ڈپلوما ان ایلیمنٹری ایجوکیشن میں داخلہ کیلئے عمل میں آتا ہے اور اس کا گورنمنٹ ضلع انسٹی ٹیوٹ برائے ایجوکیشن و ٹریننگ کی جانب سے اہتمام ہوتا ہے ۔