نئی دہلی ۔ 12اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) سی بی آئی نے آج سپریم کورٹ کو بتایا کہ اُس نے سابق چیف منسٹر اترپردیش ملائم سنگھ یادو اور ان کے بیٹے اکھلیش کے خلاف غیر متناسب اثاثہ جات ( ڈی اے ) کیس میں ابتدائی انکوائری 2013ء میںبند کردی تھی ۔ ایجنسی کے زبانی بیان کا نوٹ لیتے ہوئے چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی بنچ نے سی بی آئی سے کہا کہ اس کا جواب اندرون چار ہفتے تازہ عرضی پر داخل کیا جائے جو کانگریس جہدکار نے غیر متناسب اثاثہ جات کیس میں ملائم سنگھ کے خلاف دائر کی ہے ۔ ملائم نے کہا تھا کہ یہ عرضی 2005میں داخل کی گئی تھی۔
