ڈی جی سی اے کا ڈجیٹل اوتار ہوا بازی کے شعبہ میں انقلابی تبدیلیاں لائے گا

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی : ملک کے ایوی ایشن سیکٹر کی تاریخ میں ایک نئے باب کا آغاز کرتے ہوئے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے ) نے آج سے اپنے ڈجیٹل خدوخال میں ای ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن ( ڈی اے ۔ جی سی اے ) کے طور پر ڈجیٹل شکل میں کام کرنا شروع کر دیا ہے ۔ مرکزی شہری ہوا بازی کے وزیر جیوترادتیہ سندھیا نے آج یہاں ایک پروگرام میں ڈی جی سی اے کے اس نئے اوتار کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر شہری ہوا بازی کے سکریٹری راجیو بنسل، ڈی جی سی اے کے ڈائریکٹر جنرل ارون کمار، وزارت میں جوائنٹ سکریٹری ستیندر مشرا، ٹاٹا کنسلٹنسی سروسز کے سربراہ، گورنمنٹ بزنس تیج باٹلہ موجود تھے ۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر سندھیا نے کہا‘‘ڈی جی سی اے ماضی کی بات ہوگئی ہے ۔ اب ای۔جی سی اے ہے جو صارفین کو مرکز میں رکھ کر ملک کے ایوی ایشن سیکٹر کے ریگولیٹری نظام میں تبدیلی لائے گا۔