ڈی جی پی شیودھر ریڈی کا دورہ کمانڈ کنٹرول سنٹر

   

حیدرآباد : /30 اکٹوبر (سیاست نیوز) ڈائرکٹر جنرل پولیس تلنگانہ بی شیودھر ریڈی نے آج انٹیگریٹیڈ کمانڈ کنٹرول سنٹر واقع بنجارہ ہلز پہنچ کر وہاں کا معائنہ کیا ۔ اس دورہ میں پولیس کمشنر حیدرآباد وی سی سجنار اور کمانڈ کنٹرول کے ڈائرکٹر وی بی کملاسن ریڈی بھی موجود تھے ۔ کمانڈ کنٹرول کے ڈاٹا سنٹر جو چوتھی منزل میں واقع ہے وہاں کا بھی معائنہ کیا اور آٹھویں منزل میں واقع اسٹیٹ کانفر نس ہال کا بھی جائزہ لیا ۔ اس دورہ میں ڈی جی پی نے حیدرآباد پولیس کمشنر دفتر جو 18 ویں منزل پر واقع ہے اور 19 ویں منزل پر واقع ہیلی پیاڈ کا بھی معائنہ کیا ۔ اس دورہ میں ڈی جی پی نے پولیس کمشنر اور دیگر عہدیداروں سے تبادلہ خیال کیا اور کمانڈ کنٹرول سے کی جانے والی تمام سرگرمیوں سے متعلق تفصیلات حاصل کئے ۔ ب