سرینگر ۔ 7 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ڈائرکٹر جنرل آف پولیس (محابس) وی کے سنگھ اور شری ماتا وشنو دیوی یونیورسٹی کے وائس چانسلر راویندر کمار سنہا نے آج جموں و کشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک سے ہفتہ کے دن ملاقات کی۔ یہ بات راج بھون کے ترجمان نے بتائی ۔ سنگھ نے ملک کو جموں و کشمیر کی محابس کے طور طریقوں اور ان کے صیانتی انتظامات سے واقف کرادیا اور بتایا کہ قیدیوں کی تعداد اور اس کے لحاظ سے جموں و کشمیر کی جیلوں کی گنجائش اور ان کے روز مرہ انتظامات میں پائے جانے والے تفاوت سے بھی گورنر کو واقف کروایا ۔ انہوں نے بتایا کہ محابس کے ڈی جی پی نے گورنر کو جیلوںکے قیدیوںسے متعلق فلاحی پروگراموں سے بھی واقف کروایا ۔ ترجمان نے کہا کہ سنہا جو حال ہی میں وشنو دیوی یونیورسٹی کے وائس چانسلر مقرر کئے گئے ہیں۔