ڈی جی پی مہیندرریڈی ڈیوٹی پر رجوع

   

حیدرآباد5مارچ (سیاست نیوز ) تلنگانہ پولیس سربراہ مہیندرریڈی دو ہفتوں کی طبی رخصت کے بعد آج ڈیوٹی پر دوبارہ رجوع ہوگئے ۔ان کے غیاب میں اینٹی کرپشن بیورو کے ڈائرکٹر جنرل انجنی کمار کو دو ہفتوں کے لئے تلنگانہ ڈی جی پی کی ذمہ داری دی گئی تھی۔ان کے رخصت پر جانے کے بعد ان کو زبردستی طورپر رخصت پر بھیجنے سے متعلق افواہیں گشت کر رہی تھی جس کی انہوں نے تردید کی تھی۔ مہیندرریڈی نے کہا تھا کہ ان کے مکان میں پھسل کر گرپڑنے کے نتیجہ میں ان کے بائیں کندھے کی ہڈی میں فریکچر آگیاتھا۔اسکینگ اورایم آرآئی میں اس بات کا پتہ چلا تھا۔ان کو ڈاکٹرس نے مکمل آرام کا مشورہ دیا تھا جس کے سبب وہ 18فروری سے 4مارچ تک چھٹی پر تھے ۔آج مہیندرریڈی ڈیوٹی پر دوبارہ رجوع ہوگئے ۔