کاماریڈی ۔ 30 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ڈائرکٹر جنرل اف پولیس تلنگانہ ڈاکٹر جتندر نے کاما ریڈی کا دورہ کیا اور امن و ضبط کی صورتحال کا تفصیلی طور پر جائزہ لیا ۔ڈی جی پی جتیندر ریڈی پہنچنے پر ضلع ایس پی راجیش چندرا نے ان کا زبردست خیر مقدم کیا پھر ضلع پولیس دفاتر کے احاطہ شجرکاری پروگرام کو انجام دیا بعد ازاں کا ماریڈی ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں ضلعی پولیس عہدیداروں کے ساتھ ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ اس جائزہ اجلاس میں ضلع میں ایس پی ایم را جیش چندر ا نے ضلع میں امن و امان کی برقراری کیلئے کئے جانے والے اقدامات اور جرائم کی کی خاتمہ کیلئے پولیس کی جانب سے کیے جانے والے تحقیقات کے بارے میں پاور پوائنٹ یا پریزنٹیشن کے ذریعہ تفصیلی طور پر واقف کروایا۔ اس پریزنٹیشن میں ضلع کو در پیش خصوصی چیلنجز ان کو حل کرنے کیلئے طریقہ اور ضلعی پولیس کی جانب سے وقفیت حاصل کی۔ اس موقع پر ڈی جی پی جتیندر ریڈی نے ہر سرکل انسپکٹر اور سب ڈویژنل آفیسر و کے ساتھ خصوصی بات چیت کی اور اپنے علاقوں میں ہونے والے جرائم سے روک تھام کیلئے کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں تفصیلات حاصل کی حادثات کی روک تھام کیلئے احتیاطی تدابیر اور محکمہ ٹرانسپورٹ کے عہدیداروں کے ساتھ مل کر عوام میں شعور بیداری ٹریفک قوانین اور سائبر کرائمز کے بارے کہ روک تھام کیلئے کیے جانے والے پروگراموں کی ستائش کی ڈی جی پی مسٹر جتندر ریڈی۔ انہوں نے کہا کہ جرائم ہونے سے قبل اس سے بچنے پیشگی اطلاع کے ساتھ روکا جائے اور جو عوام میں شعور بیداری ناگزیر ہے اور مسلسل سخت نگرانی کرنے کی ہدایت دی ملٹی زون آئی جی چندر شیکھر ریڈی ، ضلع کلکٹر اشیش سنگوان، ضلع ایس بی ایم را جیش چندر ا، نظام آباد پولس کمشنر پی سائی چینیا، کاماریڈی اے ایس پی چیتانیا،ریڈی ایڈیشنل ایس پی ایڈمن کے نرسمہا ریڈی، ڈی ایس پیز سرینواس ریڈی، یعقوب ریڈی، وی آئی ایس پی ایس، اور دیگر موجود تھے۔