ڈی جی پی کی روزانہ کی بنیاد پر پولیس عہدیداروں کے ساتھ ٹیلی کانفرنس

   

حیدرآباد ۔ 24 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : ریاستی محکمہ پولیس کے سربراہ ڈی جی پی ہے۔ ریاست کے سب سے اہم شہر حیدرآباد کے پولیس کمشنریٹ کے سربراہ سٹی کوتوال ہے ۔ اگر ان دونوں کے درمیان مناسب تال میل نہ ہو تو ۔ ماضی میں کام کرنے والے ڈی جی پیز اور سٹی پولیس کمشنرس کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا ۔ اس کے نتیجہ میں سٹی کوتوال کے طور پر کام کرنے والے افسران روزانہ صبح ڈی جی پی کی طرف سے منعقد کی جانے والی ٹیلی کانفرنس سے دور رہتے تھے ۔ بی شیودھر ریڈی ڈی جی پی اور وی سی سجنار کوتوال کے طور پر چارج سنبھالنے کے بعد یہ صورتحال بدل گئی ۔ جس دن سے انہوں نے چارج سنبھالا ہے سٹی پولیس کمشنر ڈی جی پی کی طرف سے منعقد ہونے والی ٹیلی کانفرنس میں شرکت کرتے ہیں ۔ ڈی جی پی کی طرف سے ہر صبح منعقد ہونے والی یہ کانفرنس بہت اہمیت کی حامل ہے ۔ انٹلی جنس کے ایڈیشنل ڈی جی ، ریاست کے تمام اضلاع کے ایس پیز ، کمشنریٹ کے کمشنر اور خصوصی محکموں کے سینئیر افسران اس میں حصہ لیتے ہیں ۔ ڈی جی پی حکومت کی طرف سے لیے گئے تازہ ترین پالیسی فیصلوں کا انکشاف کرتے ہیں ۔ اس کے علاوہ اہم واقعات کوتاہیوں اور اس دن ہونے والے واقعات پر جامع بحث کی جاتی ہے ۔ محکمہ پولیس کی طرف سے کی جانے والی حکمت عملیوں کی بھی ہدایت ملتی ہے ۔ حیدرآباد کے پولیس کمشنرس جنہوں نے تقریبا ساڑھے تین سال کام کیا ہے ایسے اہم ٹیلی کانفرنس سے دور تھے ۔ ان میں عدم شرکت اور ان کی جگہ کسی اور افسر کی حاضری کے معاملات تھے ۔ ایسا اس وجہ سے ہوا کہ ڈی جی پی کوتوال سے جونیر تھے ۔ ڈی جی پی اور کوتوال کے درمیان کوئی مناسب رشتہ نہیں تھا اور بہت سی ذاتی وجوہات بھی تھیں ۔ اس کا اثر پولیسنگ پر پڑا اور بہت زیادہ کوتاہیاں سامنے آئیں ۔ شیودھر ریڈی اور سجنار نے اس رواج کو ختم کردیا اور حیدرآباد کمشنر ڈی جی پی کی ٹیلی کانفرنسوں میں سرگرمی سے حصہ لے رہے ہیں ۔ سجنار نے ریاستی پولیس کے دیگر افسران کو یہ اشارہ دیا ہے کہ باس ہی باس ہے ۔۔ ش