شیوپوری : مدھیہ پردیش کے شیو پوری میں سالگرہ پارٹی میں ڈی جے بجانے کے سلسلے میں ہوئے تنازعہ پر ایک نوجوان نے اس کے پڑوس میں رہنے والے نوجوان کو گولی مار کر قتل کر دیا۔ پولیس نے کل دیر رات اس واقعہ کے سلسلے میں ملزموں کو گرفتار کرکے بندوق اور تقریبا 5کارتوس ضبط کر لئے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ متوفی کا نام مونو ورما عرف بھورا(32) ہے ۔ ملزموں کی شناخت یوگیندر تومر اور برجیندر تومت کے طور پر ہوئی ہے ۔ رات تقریبا 12بجے عبدالکلام کالونی میں رہنے والے مونو ورما کے گھر میں سالگرہ کی پارٹی چل رہی تھی، جس میں ڈی جے بج رہاتھا۔ اس کے پڑوس میں رہنے والے یوگیندر تومر نے ڈی جے بند کرنے کے لئے کہا۔ اسی بات کو لے کر دونوں میں تنازعہ ہوتا رہا اور یوگیندر نے بندوق سے گولی مار کر مونو کا قتل کر دیا۔ پولیس نے ملزم یوگیندر تومر کو گرفتار کر لیا ہے ۔
