ڈی جے پر پابندی،شرپسندی پر سخت انتباہ

   

Ferty9 Clinic

بھینسہ میں برقراری امن کیلئے پولیس کا تعاون کرنے عوام سے خواہش : سرکل انسپکٹر

بھینسہ۔بھینسہ ٹاؤن سرکل انسپکٹر آف پولیس پراوین کمار نے میڈیا سے مخاطب کرتے ہوئے بھینسہ شہر کی تمام عوام بلخصوص گنیش منڈلیوں کے ذمہ داروں کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہاکہ گنیش تہوار کے علاوہ دیگر کسی بھی تہواروں اور شادی بیاہ و دیگر فنکشنس میں ڈی جے ساؤنڈ سسٹم اور لاؤڈ اسپیکر کی ہرگز اجازت نہیں ہے کیونکہ ڈی جے سا?نڈ سے
(sound pollution)
صوتی آلودگی پیدا ہوتی ہے اسلئے ڈی جے ساؤنڈ کا استعمال نہ کریں ورنہ ضبط کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا جائے گا انھوں نے کہاکہ ڈی جے ساؤنڈ سسٹم کیلئے ٹریکٹر و دیگر گاڑیاں کرائے پر دینے والے مالکین پر مقدمہ درج کرتے ہوئے قانونی کاروائی کرنے کا انتباہ دیا اور کہاکہ سابقہ کے حادثات کو مد نظر رکھتے ہوئے شہر میں گنیش کی مورتیاں زیادہ اونچی نصب نہ کریں اور شہر میں پْرامن ماحول کی برقراری کیلئے محکمہ پولس کا مکمل تعاون کرنے کی عوام سے اپیل کی اور شرپسندی کر نے والے اشرار کے خلاف پولیس کی جانب سے سخت سے سخت قانونی کارروائی کرنے کا انتباہ دیا اس موقع پر ٹاؤن سب انسپکٹر گنگارام بھی موجود تھے دریں اثناء اس ضمن میں بھینسہ ڈیویڑن کوبیر پولیس نے تمام ڈی جے ساؤنڈ سسٹم مالکین کو کوبیر پولیس اسٹیشن طلب کرتے ہوئے Crcp 107 کے تحت Bound Over پابند کیا گیا اور تمام بھینسہ سب ڈویڑن کے عوام سے اپیل کرتے ہوئے گنیش تہوار کے جشن کو فرقہ وارانہ واقعات اور ڈی جے ساؤنڈ سسٹم سے پاک مناتے ہوئے پولیس کا تعاون کریں۔