ڈی سریدھر بابو ایم ایل اے کو بھوپال پلی ضلع کی ذمہ داری

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ 23۔ اپریل (سیاست نیوز) صدر پردیش کانگریس اتم کمار ریڈی نے بھوپال پلی ضلع میں ایم پی ٹی سی اور زیڈ پی ٹی سی نشستوں کے انتخابات کیلئے رکن اسمبلی ڈی سریدھر بابو کو انچارج مقرر کیا ہے ۔ بھوپال پلی سے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی وینکٹ رمنا ریڈی اور ان کی شریک حیات جو ضلع کانگریس کی صدر تھیں ٹی آر ایس میں شمولیت کے اعلان کے بعد سریدھر بابو کو مجالس مقامی کے انتخابات کے لئے انچارج مقرر کیا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ کل شام ٹی آر ایس کے کارگزار صدر کے ٹی راما راؤ سے ملاقات سے عین قبل تک بھی وینکٹ رمنا ریڈی اور ان کی شریک حیات مجالس مقامی کے امیدواروں کو بی فارمس کی اجرائی کے سلسلہ میں اتم کمار ریڈی سے ربط میں تھے ۔