ڈی ویلئرس کی کرکٹ میں واپسی

   

جوہانسبرگ : چار سال قبل تمام طرزکی کرکٹ کو خیر باد کہنے والے جنوبی افریقی سابقکپتان اے بی ڈی ویلئرس نے کرکٹ میں واپسی کا اعلان کردیا۔ سابق لیجنڈ کرکٹر اے بی ڈی ویلیئرز نے ایک ویڈیو پیغام میں تصدیق کی کہ شائقین کرکٹ ایک بار پھر انہیں میدان میں کرکٹ کھیلتا دیکھیں گے۔اے بی ڈی ویلیئرز نے2018 میں انٹرنیشنل کرکٹ سے سبکدوشی اختیار کی تھی، تاہم وہ 2021 تک فرنچائزکرکٹ کھیلتے رہے تھے لیکن پھر انہوں نے2021 میں تمام طرز کی کرکٹ سے مکمل طور پرکنارہ کشی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اب وہ رواں سال ورلڈ چمپئن شپ آف لیجنڈزکے دوسرے ایڈیشن میں نہ صرف افریقہ چمپئنزکی نمائندگی کریں گے بلکہ ٹیم کی کپتانی بھی کریں گے۔