جوہانسبرگ۔14 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بین الاقوامی کرکٹ سے سبکدوشی کا اعلان کر چکے جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلیرس نے کہا ہے کہ ان کا اس سال اکتوبر نومبر میں آسٹریلیا میں منعقد ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ میں کھیلنا غیر یقینی ہے۔ڈی ویلیرس نے کہا کہ ان فارم اور فٹنس اور گزشتہ سال آئی سی سی ورلڈ کپ میں واپسی نہیں کر پانا ان کی ٹی 20 ورلڈ کپ میں واپسی نہ کرنے کی وجہ بن سکتا ہے۔ڈی ویلیرس بین الاقوامی کرکٹ سے کنارہ کشی اختیارکر چکے ہیں لیکن مارک باوچر کے جنوبی افریقہ ٹیم کے کوچ بننے کے بعد ہی ان کی واپسی کے اندازے لگائے جا رہے ہیں۔اس سال جنوری میں ڈی ویلیرس نے کہا تھا کہ وہ جنوبی افریقہ کے لئے ایک بار پھر کھیلنے کے خواہشمند ہیں لیکن انہیں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 کے لئے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔ایسے قیاس لگائے جا رہے تھے کہ آئی پی ایل کے بعد ڈی ویلیرس کو ٹیم میں جگہ دی جا سکتی ہے۔ جنوبی افریقہ کو جون میں سری لنکا کے خلاف اور جولائی اگست میں ویسٹ انڈیز کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی 20 سیریزکھیلنی ہے۔کورونا وائرس کی وجہ سے اس سال آئی پی ایل اور ٹی 20 ورلڈ کپ پر خطرہ منڈلا رہا ہے۔آئی پی ایل کو پہلے ہی 15 اپریل تک ملتوی کیا جا چکا ہے اور اس کے آگے بھی امکان بہت کم ہیں۔ڈی ویلیرس نے کہا کہ اگر ٹورنمنٹ اگلے سال تک ملتوی ہو جاتا ہے تو حالات میں تبدیلی ہوگی۔ ابھی میں کھیلنے کے لئے فٹ ہوں لیکن مجھے نہیں معلوم کہ اس وقت تک میرا جسم فٹ رہے گا یا نہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر میں صد فیصد فٹ رہا جیسا میں اب ہوں تو میں ٹی20 میں کھیل سکتا ہوں لیکن اگر ایسا نہیں رہا تو میں اس میں حصہ نہیں لوں گا کیونکہ میں ویسا انسان نہیں ہوں جو فٹ نہیں ہوتے ہوئے بھی کھیلنے اترے۔ڈی ویلیرس نے کہا کہ میں ایسے ٹیم میں شامل نہیں ہو سکتا ہوں۔ دیگر کھلاڑیوں کی طرح مجھے بھی محنت کرنی پڑے گی اور اپنا مقام بنانا پڑے گا۔گزشتہ سال مجھے بہت دکھ ہوا تھا جب لوگوں کو لگا تھا کہ میں ٹیم میں واپسی کروں گا لیکن ایسا نہیں ہو پایا تھا۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کا خطرہ کم ہونے کے بعد جب کرکٹ دوبارہ شروع ہوگی تو وہ خود کو ثابت کریں گے۔ ڈی ویلیرس نے کہا کہ میں ٹرائیلز دوںگا اور باوچر کو دکھاوں گا کہ میں اب بھی کھیل سکتا ہوں۔وہ مجھے ٹیم میں شامل کریں کیونکہ میں دوسرے کھلاڑی کے مقابلے میں بہتر ہوں۔قابل ذکر ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں کرکٹ سرگرمیاں ٹھپ پڑی ہوئی ہیں۔جنوبی افریقہ میں بھی کورونا کے خطرے کو دیکھتے ہوئے 35 دنوں کے لاک ڈاون کا اعلان ہوا ہے۔