ڈی ڈی نیشنل پر ہر اتوار کو ’’اسٹارٹ اپ کی بات ‘‘ ٹی وی شو

   

نئی دہلی /14 جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) اسٹارٹ اپ انڈیا کے اقدام کے حصہ کے طور پر ڈی ڈی نیشنل ٹی وی پر ہر اتوار کو ’’اسٹارٹ اپ کی بات ‘‘ ٹی وی شو پیش کیا جائے گا ۔ اسٹارٹ اپس اس شو میں اپنے تجربات بیان کریں گے ۔ وزیر فینانس نرملا سیتارامن نے ٹی وی پروگرام کو اسٹارٹ اپس کیلئے مخصوص کرنے کے اعلان کے ایک ہفتہ کے بعد یہ تبدیلی آئی ہے ۔ وزیر فینانس نے مرکزی بجٹ 2019 کی پیشکشی کے دوران کہا کہ تھا کہ ٹی وی پر اسٹارٹ اپس پروگرام پیش کیا جائیگا ۔

چھتیس گڑھ میں 5 لاکھ انعام رکھنے والے دو ماویسٹ ہلاک
دنتے واڑہ ۔ 14 ؍جولائی ( سیاست ڈاٹ کام) چھتیس گڑھ کے ضلع دنتے واڑہ میں سیکوریٹی فورس کے ایک انکاونٹر میں دو ماویسٹ ہلاک ہوگئے جن کے سر پر پانچ لاکھ روپئے کا انعام تھا ۔ دنتے واڑہ سپرنٹنڈنٹ پولیس نے کہا کہ ماویسٹ کی ایک سینئر خاتون لیڈر کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ اس علاقہ میں انکاونٹر کے دوران سی پی ماویسٹ سے تعلق رکھنے والے علاقائی کمیٹی کے لیڈر کو بھی حراست میں لیا گیا ہے ۔