نارتھ ساؤنڈ ۔ جنوبی افریقی وکٹ کیپر بیٹر کوئنٹن ڈی کاک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں وکٹوں کے پیچھے 100 شکار کرنے والے پہلے وکٹ کیپر بن گئے۔ ڈی کاک نے یہ سنگ میل سوپر ایٹ مرحلے میں آج کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کیشو مہاراج کی گیند پر راومن پاوول کا کیچ لے کر عبورکیا ہے۔ ڈی کاک کے 100 شکار میں 82 کیچ اور 18 اسٹمپنگ شامل ہیں۔ یہ مقابلہ سنسنی خیز انداز میں ختم ہوا جہاں جنوبی افریقہ نے ناک آوٹ مرحلے میں بارش سے متاثرہ مقابلے میں بدقسمت انداز میں باہر ہونے کی روایت کو ختم کرتے ہوئے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی ہے ۔