بارباڈوس ۔ افریقی اوپنرکوئنٹن ڈی کاک نے سی پی ایل 2024 میں اپنا پہلا میچ کھیلا اور اس میں تاریخ رقم کی۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ان کی یہ ایک اننگز کئی حوالوں سے بے مثال تھی۔ اس میچ میں بارباڈوس رائلز کی جانب سے کھیلتے ہوئے جنوبی افریقہ کے لیجنڈری کھلاڑی نے اتنے چھکے لگائے جتنے اپنے پورے سی پی ایل کیرئیر میں نہیں لگائے تھے، ایک اننگزکو تو چھوڑیں۔ کوئنٹن ڈی کاک کی ایکشن سے بھرپور یعنی چوکوں اور چھکوں سے مزین اننگزکا اثر یہ ہوا کہ انٹیگوا اینڈ باربوڈا فالکنز ٹیم کے پاس اپنی شکست تسلیم کرنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچا۔ اینٹیگوا اور باربوڈا فالکنز کے خلاف ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے کوئنٹن ڈی کاک نے دھماکہ خیز اننگزکھیلی۔ ڈی کاک کی ٹیم یعنی بارباڈوس رائلزکو جیت کے لیے 20 اوورز میں 146 رنز بنانے کا ہدف تھا جو اس نے 27 گیندوں قبل ہی صرف 1 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ بارباڈوس رائلز نے یہ میچ صرف 15.3 اوورز میں جیت لیا۔ اتنے تیز انداز میں حاصل کی گئی فتح کے پیچھے سب سے بڑی وجہ کوئنٹن ڈی کاک کی بے مثال اننگز تھی جس کی وجہ سے انہیں کامیابی کا ہیرو بھی منتخب کیا گیا۔ انہوں نے صرف 45 گیندوں پر87 رنز بنائے۔ 193.33 کے اسٹرائیک ریٹ والی ڈی کاک کی اننگز میں 5 چھکے اور 9 چوکے شامل تھے۔