ڈی کوک نے دھونی کا ورلڈکپ ریکارڈ توڑدیا

   

نئی دہلی،15 فروری (یواین آئی) جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر بیٹرکوئنٹن ڈی کوک نے ٹی 20 ورلڈکپ2026 میں ایک نیا سنگ میل عبورکرلیا ہے ۔33 سالہ ڈی کوک اب ورلڈکپ کی تاریخ میں وکٹ کے پیچھے سب سے زیادہ شکارکرنے والے وکٹ کیپر بن گئے ہیں، انہوں نے ہندوستان کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کو پیچھے چھوڑکر یہ اعزاز اپنے نام کیا۔کوئنٹن ڈی کوک 2014 سے ٹی20 ورلڈکپ کا حصہ ہیں اور انہوں نے اپنی مستقل مزاجی سے خودکو دنیا کا بہترین وکٹ کیپر ثابت کیا ہے ۔ ڈی کوک سے قبل یہ ریکارڈ کرکٹ کی بڑی شخصیات کے پاس رہا ہے ۔ ایم ایس دھونی نے 32 شکار کئے جس میں21 کیچ،11 اسٹمپ ہیں وہ اب دوسرے نمبر پر آگئے ۔