ڈی کے شیوکمار کی دختر کی ای ڈی میںحاضری

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی ۔ 12 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) کرناٹک کانگریس کے لیڈر ڈی کے شیوکمار کی دختر ایشوریہ آج انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کے روبرو پیش ہوئیں۔ یہ پیشی شیوکمار کے خلاف منی لانڈرنگ کے ایک مقدمہ کے سلسلہ میں ہوئی ہے ۔ عہدیداروں نے یہ بات بتائی اور کہا کہ ایشوریہ 22 سالہ مینجمنٹ گریجویٹ ہیں اور ان سے انسداد منی لانڈرنگ قانون کے تحت بیان لیا گیا ہے ۔ ان سے کچھ سوالات بھی کئے گئے ۔ امید کی جا رہی ہے کہ ان کے سامنے کچھ دستاویزات اور شیوکمار کے کچھ بیانات بھی پیش کئے جائیں گے جو ان کے دورہ سنگاپور سے متعلق ہیں۔ یہ دورہ شیوکمار نے اپنی دختر کے ساتھ 2017 میں کیا تھا ۔ ایشوریہ ایک ایجوکیشن ٹرسٹ کی ٹرسٹی ہیں جو شیوکمار نے شروع کیا تھا ۔ یہ ٹرسٹ کروڑہا روپئے کے اثاثہ جات اور تجارت کی دیکھ بھال کرتا ہے اور وہ کئی انجینئرنگ اور دوسرے کالجس چلاتا ہے اور ایشوریہ اس ٹرسٹ کی اصل ذمہ داروں میں سے ایک ہیں۔ واضح رہے کہ کانگریس لیڈر و سابق کرناٹک وزیر ڈی کے شیوکمار کو اس مقدمہ میں 3 ستمبر کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔