نئی دہلی ۔17اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام) ای ڈی نے چہارشنبہ کے دن دہلی ہائیکورٹ کو اطلاع دی کہ فی الحال کرناٹک کے کانگریس قائد ڈی کیشیو کمار کی اہلیہ اور ان کی والدہ کی ای ڈی میںحاضری ضروری نہیں ہے ۔مذکورہ خواتین نے دولت کے ناجائز طریقہ سے اکھٹا کرنے کے کیس میں انہیں دفتر حاضر ہونے کے ای۔ڈی کے حکمنامے کو عدالت میں چیلنج کیا تھا ۔