ڈی ہری چندنا حیدرآباد کی نئی کلکٹر ‘ مزمل خان ڈائرکٹر سیول سپلائزمقرر

   

Ferty9 Clinic

ریاست میں بڑے پیمانے پر آئی اے ایس عہدیداروں کے تبادلے
حیدرآباد 12 جون(سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے ریاست میں آئی اے ایس عہدیداروں کے بڑے پیمانے پر تبادلے عمل میں لائے ہیں۔ جملہ 36 عہدیداروں کے تبادلے کرتے ہوئے چیف سکریٹری راما کرشنا راؤ نے احکام جاری کئے ۔ ڈی ہری چندنا کو حیدرآباد کی نئی ضلع کلکٹر مقرر کیا گیا ہے ۔ کلکٹر حیدرآباد انودیپ دوری شیٹی کو کلکٹر کھمم مقرر کیا گیا ہے ۔ اسی طرح مسٹر نوین متل پرنسپل سکریٹری محکمہ مال کا تبادلہ کرکے انہیں پرنسپل سکریٹری محکمہ توانائی مقرر کیا گیا ہے ۔ ڈاکٹر ششانک گوئل اسپیشل چیف سکریٹری تلنگانہ بھون نئی دہلی کا تبادلہ کیا گیا اور انہیں اسپیشل چیف سکریٹری و ریسیڈنٹ کمشنر تلنگانہ بھون نئی دہلی مقرر کیا گیا ہے ۔ مسٹر گورو اپل آئی اے ایس کو ریسیڈنٹ کمشنر کے عہدہ سے سبکدوش کردیا گیا ہے ۔ شریمتی سی ایچ لکشمی کو جو پوسٹنگ کی منتظر تھیں جوائنٹ سکریٹری جنرل اڈمنسٹریشن مقرر کیا گیا ہے ۔ شریمتی کے ہیما وتی پراجیکٹ ڈائرکٹر ایڈس کنٹرول سوسائیٹی کا تبادلہ کرکے انہیں کلکٹر و ضلع مجسٹریٹ سدی پیٹ مقرر کیا گیا ہے ۔ شریمتی وی کرانتی کلکٹر و ضلع مجسٹریٹ سنگاریڈی کا تبادلہ کرکے انہیں مینیجنگ ڈائرکٹر تلنگانہ ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن مقرر کیا گیا ہے ۔ شریمتی اے نرملا کانتی ویسلی کا تبادلہ کرکے انہیں سکریٹری و سی ای او تلنگانہ حقوق انسانی کمیشن مقرر کیا گیا ہے ۔ جناب مزمل خان کلکٹر و ضلع مجسٹریٹ کا تبادلہ کرکے انہیں ڈائرکٹر سیول سپلائز مقرر کیا گیا ہے ۔ مزمل خان جوائنٹ سکریٹری سیول سپلائز و چیف راشننگ آفیسر کا مکمل اضافی چارج بھی سنبھالیں گے ۔ شریمتی چاہت باجپائی میونسپل کمشنر کریمنگر کا تبادلہ کرکے میونسپل کمشنر گریٹر ورنگل میونسپل کارپوریشن مقرر کیا گیا ہے ۔