ڈی یوایس یو انتخابات کیلئے اے بی وی پی کی اپیل

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی: اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد (اے بی وی پی) نے دہلی یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین (ڈی یو ایس یو) کے انتخابات میں پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس کا اہتمام کیا اور طلبہ سے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کی اپیل کی۔ ڈی یو ایس یو انتخابات کے لیے ووٹنگ جمعہ کو اور ووٹوں کی گنتی 23 ستمبر (ہفتہ) کو ہوگی۔ جمعرات کو اس پروگرام کے دوران اے بی وی پی کارکنوں نے دہلی یونیورسٹی کے طلباء سے اپنے حق رائے دہی کے لازمی استعمال کی اپیل کی ہے ۔ اے بی وی پی نے طلباء پر زور دیا ہے کہ وہ طالب علمی کی زندگی میں حق رائے دہی کے استعمال کو سمجھیں کیونکہ یہ موقع انہیں اپنے حقوق کو سمجھنے اور ایک اچھے شہری کے طور پر ترقی کرنے میں مدد دے گا۔ اے بی وی پی سے ڈی یو ایس یو انتخابات میں اس بار تشار ڈیڈھا صدر کے عہدے کے لیے ، سوشانت دھنکڑ نائب صدر کے عہدے کے لیے ، اپراجیتا سکریٹری اور سچن بینسلا جوائنٹ سکریٹری کے عہدے کے لیے مقابلہ کر رہے ہیں۔ ڈی یو ایس یو انتخابات میں اے بی وی پی کے امیدواروں نے طلباء کے مسئلہ کو نمایاں طور پر اٹھاتے ہوئے مہم چلائی ہے ۔ ڈی یو ایس یو میں شریک سکریٹری رہیں اور اے بی وی پی دہلی کی اسٹوڈنٹ لیڈر شیوانگی کھروال نے کہا کہ ملک میں خواتین کی قیادت کے لیے نئی راہیں کھل رہی ہیں، گزشتہ برسوں میں اے بی وی پی کے پینل سے ہی ڈی یو میں طالبات کو قیادت ملی ہے ۔