ڈے نائٹ ٹسٹ ایک سنگ میل ثابت ہوگا :گنگولی

   

کولکاتہ۔31 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام ) بی سی سی آئی کے نو منتخب صدر سورو گنگولی کا خیال ہے کہ ڈے۔ نائٹ ٹسٹ میچ کھیل کے سب سے زیادہ بڑے فارمیٹ کو اس کی کھوئی ہوئی شناخت دلانے میں بڑا کردار نبھائے گا۔ہندوستان کو22 نومبر سے کولکاتہ کے تاریخی ایڈن گارڈنز اسٹیڈیم میں بنگلہ دیش کے ساتھ اپنا پہلا ڈے۔ نائٹ ٹسٹ میچ کھیلنا ہے۔بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے منگل کو ہی ہندوستان کے ساتھ کولکاتہ میں پہلے ڈے۔نائٹ کے ٹسٹ میچ کو منظوری دی۔گنگولی نے کہاکہ ڈے نائٹ ٹسٹ میچ ایک بہت بڑا قدم ہے اور ہمارا خیال ہے کہ یہ ناظرین اور چھوٹے بچوں کو اسٹیڈیم تک لے کر آئے گا، میں انتہائی فخر محسوس کر رہا ہوں کہ ایڈرن گارڈنزہندوستان میں ہونے والے پہلے ڈے نائٹ ٹسٹ میچ کی میزبانی کرے گا۔ انہوں نے کہاکہ میں بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم الحسن اور ان کی ٹیم کو اتنے کم وقت میں ہماری درخواست کو قبول کرنے کے لئے شکریہ۔ ہندوستان کے کپتان ویراٹ کوہلی کو بھی ان کے تعاون کے لئے شکریہ۔گنگولی نے کہاکہ یہ ہندوستانی کرکٹ میں ایک خاص چیز کا آغاز ہے، ملک کی کرکٹ کو آگے لے جانا ہی نو منتخب عہدیداروں اور سپریم کونسل کے ارکان کی ترجیح ہے۔

میکسویل ذہنی تناؤ اور نفسیاتی مسائل کا شکار
سڈنی۔31 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیائی بیٹسمین گلین میکسویل نے ذہنی تناؤ اور نفسیاتی مسائل کے سبب اچانک کرکٹ سے وقفہ لے لیا ہے ۔گلین میکسویل سری لنکا کیخلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ سے بھی اچانک دستبردار ہوگئے ہیں۔ ان کی جگہ ڈارسی شارٹ آسٹریلیائی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل ہوگئے ہیں۔ پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران بھی گلین میکسویل کے ایکشن میں نظر آنے کا امکان نہیں۔