برسبین ۔25 جنوری ۔ (سیاست ڈاٹ کام ) ٹراویس ہیڈ اور مارنس لابو شین کی ہاف سنچریوں نے آسٹریلیا کو سری لنکا کے خلاف آج برسبین کے گبا گراؤنڈ میں جاری ڈے ۔ نائیٹ ٹسٹ میں مستحکم موقف دلایا۔ ہیڈ نے اپنے ٹسٹ کا بہترین اسکور 84 کیا جبکہ مارنس نے 81 رنز بنائے ، جن کی مدد سے میزبانوں نے 323 اسکور کئے جو دوسرے دن کے اختتام پر سری لنکا کے مقابل 179 رنز کی بہت مفید سبقت ہے ۔ سری لنکا کو مزید پریشانی دن کے آخری لمحات میں ہوئی جب آخری گیند پر مہمانوں نے دیموت کرونا رتنے کی وکٹ کھودی جنھیں پیاڈ کمنس نے 3 رنز پر آؤٹ کیا۔ دورہ کنندگان کو مصنوعی روشنی میں گلابی گیند کے ساتھ مشکل 6 اوور کا سامنا کرنا پڑا جو آخر میں اُن کے لئے اچھا تجربہ نہیں ہوا ۔