ژی جنگ پنگ ۔ انٹونیو گوٹیرس ملاقات

   

بیجنگ : چین کے صدر ژی جن پنگ نے دارالحکومت بیجنگ میں منعقدہ تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت کے لئے چین میں موجود اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس کے ساتھ ملاقات کی ہے۔چین وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق مذاکرات میں ژی نے کہا ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے اور گلوبل ترقیاتی اقدام کا مقصد تمام ممالک کی مشترکہ ترقی کے لئے مثبت انرجی کی تخلیق کرنا اورکسی ایک بھی ملک کو پیچھے چھوڑے بغیر اقوام متحدہ کے 2030 قابل تجدید ترقیاتی اہداف تک رسائی میں کردار ادا کرنا ہے۔