کھٹمنڈو13اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام ) چین کے صدر ژی جن پنگ نے نیپال کو اگلے دو سال میں 56 ارب روپے کی مدد فراہم کرنے کا اعلان کیا۔افسران کے مطابق نیپال کے صدر بھنڈاری کے ساتھ ملاقات کے دوران مسٹر جن پنگ نے نیپال کو اگلے دو سال تک 56 ارب روپے کی مالی امداد دینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ چین کی جانب سے نیپال کی ترقیاتی کاموں کے لئے اگلے دو برسوں کے دوران یہ رقم میزبان ملک کو دی جائے گی۔مسٹر جن پنگ ہفتہ کو نیپال دورے پر پہنچے تھے جہاں ان کا گرم جوشی سے استقبال کیا گیا تھا۔ اپنے پرتپاک استقبال سے خوش اور پرجوش چینی صدر نے نیپال کی صدر بدیا دیوی بھنڈاری سے اجلاس میں کہا’’جس طرح ہوائی اڈے پر میرا استقبال کیا گیا میں اس سے کافی خوش اور متحیر ہوں‘‘۔مسٹر جن پنگ نے محترمہ بھنڈاری کی اس بات سے بھی اتفاق کیا کہ نیپال اور چین کے درمیان دوستی اور باہمی شراکت داری ہے ۔افسران کے مطابق نیپال کی صدر بھنڈاری کے ساتھ ملاقات کے دوران مسٹر جن پنگ نے نیپال کو اگلے دو سال تک 56 ارب روپے کی مالی مدد دینے کا اعلان کیا۔قابل ذکر ہے کہ نیپال دورے سے پہلے چین کے صدر جن پنگ دو دنوں کے ہندوستان دورے پر تمل ناڈو کے مھابلي پورم گئے تھے جہاں انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ دوسری غیر رسمی گفت و شنید کی تھی۔
