نئی دہلی 10 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) چین کے صدر ژی جن پنگ کے دورہ ہند سے قبل کانگریس نے جمعرات کے دن وزیراعظم مودی سے دریافت کیاکہ وزیراعظم نے یہ کیوں نہیں کہاکہ ہندوستان ہانگ کانگ میں موافق جمہوریت تحریک کا گلا گھونٹے جانے کو برابر دیکھ رہا ہے جب چین کے صدر نے کہا تھا کہ وہ کشمیر کے حالات پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ کانگریس نے چین کی جانب سے ہندوستان کے داخلی معاملات کو اپنا ہدف بنانے سے اسے روکنے میں ناکام ہوجانے پر مودی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ کانگریس کے ترجمان منیش تیواری نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ژی کہتے ہیں کہ وہ کشمیر کے حالات کا جائزہ لے رہے ہیں، تو مودی کیوں نہیں کہتے کہ ہم ہانگ کانگ میں جمہوری تحریک کو جو دبایا جارہا ہے اس پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔