کئی افراد کے لاس اینجلس کے قریب فائرنگ کی زد میں آنے کا اندیشہ

   

واشنگٹن ۔ 5 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : کیلیفورنیا پولیس نے ہفتہ کو بیان دیا ہے کہ لاس اینجلس کے قریب شوٹنگ میں کئی افراد کے زد میں آنے کا اندیشہ ہے ۔ ٹورینس پولیس ڈپارٹمنٹ کے ٹوئیٹر پر تحریر کیا گیا تھا کہ فائرنگ کے کئی راونڈ واقع ہوئے ہیں جس کے باعث کئی افراد گرتے ہوئے دیکھے گئے ۔ لاس اینجلس ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ایک کھیلوں کے کامپلکس گیبل ہاوز باول میں یہ شوٹنگ کا واقعہ رونما ہوا ۔ ایک عینی شاہد نے اخبار کو بتایا کہ شوٹنگ سے قبل کچھ افراد کے درمیان بڑے پیمانہ پر لڑائی برپا ہوئی تھی ۔۔