کئی دہوں بعد عراق کے پھل اور سبزیاں سعودی مارکیٹ میں دستیاب

   

ریاض ۔کئی دہوں بعد سعودی عرب کی مارکیٹ میں عراق سے آنے والے پھل اور سبزیاں سعودی مارکیٹ میں دستیاب ہوں گی۔ ویب سائٹ کے مطابق عراقی وزارت زراعت نے کہا ہے کہ طویل وقفہ کے بعد اب دوبارہ ہزاروں ٹن سبزیاں اور پھل سعودی مارکیٹ میں درآمد کی جائیں گی۔عراقی وزارت نے کہا ہے کہ عراق سے ٹماٹر، مرچ، بیگن، کھیرا، پیاز اور لیموں سعودی مارکیٹ میں سب سے پہلے دستیاب ہوں گے۔سعودی عرب اور عراق کے ساتھ ہونے والے تجارتی معاہدے کے مطابق دونوں ممالک تجارتی سامان کا تبادلہ کریں گے۔واضح رہے کہ کویت پر عراقی قبضے کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی تبادلہ اور بری سرحد بند کردی گئی تھی۔