کئی ریاستوں میں یکم ؍ جون سے لاک ڈاؤن میں نرمی

   

نئی دہلی : ملک میں کورونا کیسوں میں کمی کو دیکھتے ہوئے کئی ریاستوں نے لاک ڈاؤن میں نرمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان میں دہلی، اترپردیش، راجستھان وغیرہ شامل ہیں۔ اروند کجریوال نے 31 مئی سے مرحلہ وار نرمی کا اعلان کیا ہے۔ مرکز کے کورونا وائرس کی صورتحال مستحکم ہونے کے اعلان کے بعد کئی ریاستیں معاشی سرگرمیوں کے آغاز کیلئے لاک ڈاؤن میں نرمی کرنے پر غور کررہی ہے۔