کئی سوالات کے ہنوز جوابات درکار : شاستری

   

کولکاتا ۔ 22 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) تاریخی میدان ایڈن گارڈن میں ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تاریخی ڈے نائیٹ ٹسٹ کا آغاز ہوچکا ہے لیکن ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ روی شاستری کا ماننا ہیکہ گلابی گیند کی کرکٹ کے متعلق ہنوز کئی سوالات موجود ہیں جن کے جوابات درکار ہیں۔ آئی سی سی کی جانب سے ڈے نائیٹ ٹسٹ کی اجازت دیئے جانے کے 7 سال بعد ہندوستان نے آج اپنے پہلے ڈے نائیٹ ٹسٹ کا آغاز کیا ہے۔ اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے ہندوستانی کوچ روی شاستری نے کہا کہ ہندوستانی تاریخ کیلئے یہ تاریخی لمحہ ہے لیکن ڈے نائیٹ ٹسٹ کے متعلق ہنوز کئی سوالات موجود ہیں جن کے جوابات درکار ہیں جو وقت ہی دے گا۔ 2015ء میں آسٹریلیا نیوزی لینڈ سیریز کے دوران تاریخ کا پہلا ڈے نائیٹ ٹسٹ کھیلا گیا تھا اور اب ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تاریخ کا بارہواں ڈے نائیٹ ٹسٹ کھیلا جارہا ہے۔