واشنگٹن :ورونا وائرس کا قہر کم ہونے کی جگہ ایک بار پھر بڑھتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ کورونا انفیکشن سے دنیا کے کئی بڑے ممالک ہنوز پریشان ہیں اور کئی ممالک میں تو لگاتار نئے معاملے بڑھ رہے ہیں۔ یوروپ اور امریکہ میں کورونا پازیٹو مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ برطانیہ کا حال بھی انتہائی برا ہے۔ یہاں تو کئی مقامات پر پھر سے لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے۔ جرمنی، فرانس سمیت کئی یوروپی ممالک میں دوبارہ لاک ڈاؤن لگانے کی تیاری میں ہیں۔ جرمنی نے تو ایک ماہ کے لیے دوبارہ ریسٹورینٹ اور بار بند کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ایک طرف جرمنی کی چانسلر اینجیلا مرکیل نے جرمنی کے سرکردہ افسران کو پابندیاں سخت کرنے کی ہدایت دی ہے، اور دوسری طرف فرانس میں ایک دن میں 50 ہزار سے زیادہ کیس سامنے آنے کے بعد صدر امینوئل میکرون نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کورونا کو لے کر نئے شرائط اور ضوابط کے لیے تیار رہنے کی بات کہی ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے اعداد و شمار کے مطابق یوروپ میں گزشتہ ایک ہفتے میں 37 فیصد کورونا کے معاملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ یہاں ریکارڈ 13 لاکھ نئے مریض آئے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ یوروپ میں کورونا کی دوسری لہر نے قہر برپانا شروع کر دیا ہے۔برطانیہ میں بھی کورونا کے نئے معاملوں میں لگاتار اضافہ ہو رہا ہے۔ حالات ایسے ہیں کہ کئی شہروں میں سخت لاک ڈاؤن تک لگانا پڑا ہے۔ یوروپ میں گزشتہ ایک ہفتے میں 37 فیصد کورونا کے معاملوں میں اضافہ ہوا ہے۔