کئی ممالک کومالی بحران سے نکالنے میںڈاکٹرمنموہن سنگھ کا اہم رول

   

سابق وزیراعظم کے انتقال سے ملک کا بہت بڑا نقصان ۔کاماریڈی میںتعزیتی اجلاس ‘محمدعلی شبیرکا خراج
کاماریڈی: 27ڈسمبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے انتقال پر سینئر کانگریسی قائدین نے زبردست خراج عقیدت پیش کیا اوران کی تصویر پر پھول مالا چڑھا کر خراج عقیدت پیش کیا اور دو منٹ کی خاموشی منائی کاماریڈی میں گورنمنٹ ایڈوائزر محمد علی شبیر نے منعقدہ اجلاس سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر منموہن سنگھ کے انتقال سے نہ صرف کانگریس پارٹی بلکہ ملک کو بہت بڑا نقصان ہوا ہے ۔ انہوںنے ملک کو معاشی طور پر مستحکم کرنے میں ہم رول ادا کیا انہوں نے کہا کہ علیحدہ تلنگانہ کہ قیام کے لیے منموہن سنگھ نے بطور وزیر اعظم اپنے دور میں سونیا گاندھی کے ساتھ علیحدہ ریاست تلنگانہ کے قیام اور تلنگانہ کو مساوی حقوق فراہم کرنے میں اہم رول ادا کیا نہ صرف ملک بلکہ دنیا کے ممالک جب مالی بحران کا شکار ہو تے تو ان سے مشورہ حاصل کرتے کئی ممالک کو مالی بحران سے نکالنے میں بھی رول ادا کیا۔منموہن سنگھ نے 2004 سے 2014 تک ملک کے وزیر اعظم کے طور پر کام کیا۔ اس وقت اہم اقتصادی اصلاحات کی گئیں نہرو، اندرا گاندھی اور نریندر مودی کے بعد وزیر اعظم کے طور پروہ سب سے طویل عرصے تک ملک کے وزیر اعظم کے طور پر کام کیا منموہن سنگھ تقریباً 33 سال تک پارلیمنٹ کے رکن رہے۔ منموہن سنگھ، جنہوں نے 1991 میں راجیہ سبھا کے منتخب ہوئے ۔پی وی نرسمہا راؤ کے وزیر اعظم کے دور میں وزیر فائنانس کے طور پر خدمات انجام دیں انہوں نے محکمہ فینانس کے مشیر اور سکریٹری اور گورنر کے طور پر بھی کام کیا منموہن سنگھ کو لبرلائزیشن، پرائیویٹائزیشن اور گلوبلائزیشن کی پالیسی سے ملک کی معیشت کو مستحکم بنانے کا سہرا جاتا ہے سرکاری اداروں اور بینکوں کی نجکاری کرنے سے پرانی اصلاحات ہمیشہ باقی رہیں گی۔اس موقع پر صدر نشین بلدیہ ہندو پریا لائبریری چیئرمین چندراکنت ریڈی، صدر ضلع یوتھ کانگریس کمیٹی محمد الیاس، ٹاؤن کانگریس صدر پی راجو اور دیگر بھی موجود تھے۔