کوالالمپور ۔23مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) ملائیشیامیں پھنسے ہوئے سینکڑوں ہندوستانی شہریوں کو کوالالمپور ایئرپورٹ سے مقامی این جی اوز کے تعاون سے مختلف ہاسٹلس اور ہوٹلس کو منتقل کیا گیا ہے ۔ انڈین ہائی کمیشن نے یہ بات بتائی ۔ سفری پابندیوں کے باعث کئی ٹرانزٹ پاسنجرس ملیشیاء میں پھنس گئے ہیں۔ ہائی کمیشن نے کل اپنے ایک ٹوئیٹ میں کہا کہ ملیشیاء میں رُکے ہوئے تمام ہندوستانی شہری حکومت کی پابندیوں کا احترام کریں اور محفوظ اور صحتمند رہیں۔