کابل : افغانستان کے دارالحکومت کابل میں منگل کی صبح ہوئے ایک بم دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہوگئے ۔منگل کے روز کابل پولیس ہیڈ کوارٹر کو بتایا گیا کہ یہ دھماکا مقامی وقت کے مطابق صبح سات بجے دارالحکومت کے گیارہویں ضلع خیر خانہ کے علاقے میں ہوا۔عینی شاہدین کے مطابق ، دھماکے میں دو گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں۔